• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے پی ٹی آئی پریشر گروپ کو ملاقات کیلئے بلالیا

عثمان بزدار نے پی ٹی آئی پریشر گروپ کو ملاقات کیلئے بلالیا


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےصوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پریشر گروپ کو ملاقات کے لیے بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا 20 رکنی پریشر گروپ اپنے اپنے حلقوں کے لیے ترقیاتی پیکیج اور بیورو کریسی کے معاملے میں وقار چاہتا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پی ٹی آئی کے پریشر گروپ سے ملاقات کل ایوان وزیراعلیٰ میں ہوگی۔

پریشر گروپ کے ارکان کل ملاقات میں اپنے مطالبات اور تحفظات عثمان بزدار کے سامنے رکھیں گے۔

پی ٹی آئی پریشر گروپ نے اپنے معاملات میں بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو فروری تک کا وقت دے رکھا ہے۔

تازہ ترین