• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی جزیرے میلورکا میں سمندری طوفان، پانی گھروں میں داخل

ہسپانوی جزیرے میلورکا میں سمندری طوفان، پانی گھروں میں داخل


اسپین میں سمندری طوفان کے باعث جزیرے میلورکا Mallorca میں کئی فٹ بلند سمندری لہر اٹھی، بلند لہر کے باعث قریبی گھروں میں پانی داخل ہوگیا، طوفان کے نتیجے میں اسپین کے ایک اور علاقے میں سڑکیں سمندری جھاگ سے بھر گئیں۔

جزیرے میلورکا Mallorca میں اٹھنے والی بلند سمندری لہر نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، سمندر کا پانی پوری طاقت سے گھروں میں داخل ہوگیا۔

اسپین کے ایک اور علاقے میں گلیاں سمندر کے جھاگ سے بھر گئیں، اسپین میں سمندری طوفان کے باعث نو صوبوں میں الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔

مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ تیز ہواؤں کے باعث 4 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے، کاتالونیا میں بھی آج شدید بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین