• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد:معذور شخص سے 15 کلو آٹے کا تھیلا چھین گیا

فیصل آباد:معذور شخص سے 15 کلو آٹے کا تھیلا چھین گیا


فیصل آباد میں ایک معذور شخص سے نامعلوم افراد 15 کلو کے آٹے کا تھیلا چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

تھانہ غلام محمد آباد میں عمران حیدر نامی شہری نے واقعے کے حوالے سے درخواست جمع کرائی ہے ۔

درخواست کے مطابق عمران حیدر گھر واپسی پر15 کلو اٹے کا تھیلا خرید کر لے جا رہا تھا کہ زرعی یونیورسٹی روڑ پر 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر تشدد کیا اور آٹے کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری عمران حیدر کی جانب سے تھانہ غلام محمد آباد کو دی گئی درخواست پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین