کراچی میں مبینہ طور پر غربت اور بے روزگاری نے ایک اور جان لے لی، ریحان نے خود بھی زہریلا مشروب پیا اور بیٹے، بیٹی کو بھی پلایا۔ دونوں بچوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ریحان ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دہلی کالونی میں مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے ریحان نامی شخص ہلاک ہوگیا، اس کی گیارہ سال کی بیٹی منزہ اور آٹھ سال کے بیٹے ابراہیم کی حالت تشویش ناک ہے، بچوں کو این آئی سی ایچ کے آئی سی یو میں طبی امداد دی جا رہی ہے، ریحان دہلی کالونی میں دو بچوں اور بیوی کے ساتھ رہتا تھا۔
پولیس کے مطابق ریحان کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی واضح ہو گی۔
پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ریحان سیلز مین کا کام کرتا تھا اور کچھ دن سے بے روزگار تھا۔