• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سے فنڈز کیلئے بات ہوئی ہے، عملدرآمدکی اُمید ہے، عامر خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھی مسلم سوسائٹی میں ڈی ایم سی ایسٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول میں نئی عمارت اور ابراہیم علی بھائی اسکول پی ائی بی کالونی میں باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کورٹس کا افتتاح سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو ودیگر کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ وفاق سے فنڈز کی دستیابی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اور جلد اس پر عمل درآمد کی امید ہے ۔ انہوں نے غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بلدیہ شرقی کے کردار کو سراہا، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود بلدیہ شرقی میں ریکارڈ ترقیاتی کام سر انجام دئیے ہیں بلدیہ شرقی کے اسکول مرحلہ وار بہتر سے بہتر ہوتے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالرؤف خان نے بھی خطاب کیا ۔عامر خان نے مارٹن کوارٹر میں نجی اسکول کی طرز پر تعلیم فراہم کرنے والے قائداعظم اسکول کا بھی معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان خالد سلطان، زاہد منصوری سی او سی رکن ظفر عزیز محکمہ ایجوکیشن و دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین