• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانٹ میں کٹوتی سے جامعات کو دیوار سے لگادیا گیا ہے، فاپوآسا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن فاپو آسا کے نائب صدر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرز پر مکمل خود مختار بنانے اور اسے انتظامی اور مالی اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے جامعات کی سالانہ گرانٹ میں کٹوتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ جامعات کی گرانٹس میں کٹوتی نے یونیورسٹیز کو دیوار کے ساتھ دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو یونیورسٹیزکی کی بجٹ کی ضروریات سے مکمل طور پر آگاہ کرنے اور حکومت سے مطلوبہ بجٹ حاصل کرنےکے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کردار انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی باقاعدگی سے اپنے بجٹ میں سات اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ کیا کرتا ہے ہے تاہم اس برس ناصرف اس سالانہ اضافے کو نظرانداز کیا گیا بلکہ بجٹ میں دس فیصد کی کٹوتی بھی کردی گئی۔علاوہ ازیں ایچ ای سی نے آئی پی ایف پی کے تحت فریش پی ایچ ڈیز کیلئے عبوری پلیسمینٹ اور ملازمت بھی بند کر دیں جس کی وجہ سے اساتذہ ماہر تعلیم اور یونیورسٹیز کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ بین الاقوامی کانفرنسوں اور تقاریب میں شرکت کے باعث ملک کا امیج بہتر ہوتا ہے اس کے علاوہ وہ ایچ ای سی سی سی نے ملک کے اندر بین الاقوامی کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے مالی اعانت بھی بند کر دیں جس کے باعث بیرون ملک سے وفود پاکستان نہیں آسکتے نتیجتا تحقیق اور باہمی تعاون کے باعث ملکی معیشت ان مثبت اثرات سے محروم رہے گی۔پروفیسر لغاری نے کہا کہ ایچ ای سی کے آئی پی ایف بی پروگرام کے بند ہونے کی وجہ سے پی ایچ ڈی نوجوان سائنسدانوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین