• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیاز شیخ نے ایس ایس پی شکارپور کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ،صوبائی وزیر کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ،ایس ایس پی شکارپور 14 روز کے اندر میڈیا کے سامنے آکر اپنے جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر معافی مانگیں بصورت دیگر عدالتی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا نوٹس میں ایک ارب ہرجانے کا دعوایٰ دائر کرنے کا کہا گیا ہے،نوٹس کے مطابق ایس ایس پی شکارپورنے مبینہ سیکریٹ رپورٹ میڈیا اور سوشل میڈیا میں جاری کر کے میری اور میرے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی ہے۔

تازہ ترین