• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی بلاجوازاضافی بلنگ ایکسپورٹس کیلئے تباہ کن ہے،اپٹما

اسلام آباد (جنگ نیوز)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) ڈسٹری بیوشن کمپنیزاور کے الیکٹرک کو ایکسپورٹ انڈسٹریل صارفین کے لئے فنانشل کاسٹ سرچارج ، نیلم جہلم سرچارج، ٹیکس ،فکسڈ چارجز سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جیسے اضافی چارجز کو بلوں کا حصہ بنانے کی ہدایت کو فوری طور پر واپس لینے کے لئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو ایک خط لکھا ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں توانائی کی لاگت میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ نہیں کرپائیں گی اور اس اقدام سے ٹیکسٹائل کے شعبے میں بحران پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے جو کہ برآمدات میں اضافہ کرنے کے عزم پر قائم ہے۔اپٹما نے حکومت پر واضح کیا ہے پاور ڈویژن کی جانب سے 7.5 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کیلئے جاری کردہ ٹیرف کا پاکستان کی برآمدات اور ادائیگی کے توازن پر تباہ کن اثر پڑے گا کیونکہ اس سے ٹیکسٹائل کے شعبے میں بحران پیدا ہوگا۔ ایکسپورٹ اورینٹڈ سیکٹر کو بلا جواز اضافی بلنگ کے حوالے سے اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار نے یہ خط وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو بھیجا ہے جس کی کاپی وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس ،ٹیکسٹائل ،پروڈکشن اینڈ انڈسٹریز اور انوسٹمنٹ عبدالرزاق دائود ،وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے پٹرولیم ندیم بابر، پرنسپل سیکریٹری محمد اعظم خان ، کامرس سیکریٹری سردار احمد نواز سکھیرا اور پاور ڈویژن کے سیکریٹری عرفان علی کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ دی نیوز کے پاس دستیاب خط کی کاپی کے مطابق ، اپٹما نے وزارت توانائی نے ایس آر او کی وضاحت اور اس سے قبل کی وضاحتوں کو تبدیل کردیا ہے ۔

تازہ ترین