• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آٹا بحران کس نے اور کیسے پیدا کیا، وفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس

لاہور ہائی کورٹ نے  وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کونوٹس جاری کردیا


لاہور، کراچی(اے این این، آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے آٹا بحران پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ آگاہ کیاجائے بحران کیسے پیدا ہوا اورکس نے پیداکیا ؟ 

لاہور ہائی کورٹ نے آٹا مہنگا ہونے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کو طلب کرلیا۔ دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں سندھ کی مختلف فلور ملز مالکان کی نیب انکوائری کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ 

دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے آٹے کے بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم ہریش مل سے کہا کہ اب پیٹ بھرا کہ نہیں؟ 

شکل کو سامنے لاو، ایسے لوگ ہی بڑی شخصیات کی ایما پر بحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

تازہ ترین