• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں کنسرٹ ہال میں فائرنگ سے 2 ہلاک

ٹیکساس (اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والی فائرنگ میں2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کا یہ واقعہ ٹیکساس کے شہر سن اینتھونیو کے سینٹرل کنسرٹ ہال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کر رہی ہے کہ حملہ ٹارگیٹ کلنگ ہے یا غیر ارادی طور پر پیش آیا۔ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔
تازہ ترین