• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ژوب روڈ کو دو رویہ کرنے کے کام کا آغاز جلد ہوگا، مبین خلجی

کوئٹہ (این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما و ایم پی اے مبین خان نے کہا ہے کہ امسال جون سے قبل کوئٹہ ژوب روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے کام کا آغاز ہو جائیگا انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے گزشتہ روز انہوں نے وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر این ایچ اے مراد سعید سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی موجودگی میں ٹیلی فونک رابطہ کیا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جون سے قبل دس ارب روپے ریلیز کر دیئے جائینگے اور روڈ کو دورویہ کرنے کے کام کاآغاز ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ حکومت کو عوامی مشکلات کا پتہ ہے عوام کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ کچھ مشکلات درپیش ہیں مگر جلد عوام تبدیلی محسوس کرینگے۔ ان کا کہنا تھا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پائیدار معاشی پالیسیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔ جس کے ثمرات عوام کو جلد ملیں گے۔
تازہ ترین