• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکابرین کے افکارمشعل راہ،جلسے میں شرکت یقینی بنائی جائے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ ( آئی این پی )پشتون ایس ایف کی آرگنائزنگ / الیکشن کمیٹی کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کارکن باچا خان اور ولی خان کی برسیوں کے حوالے سے 24 جنوری کو ہرنائی کے جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔جلسے سے پشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان، اصغر خان اچکزئی و دیگر قائدین خطاب کرینگے۔ بیان میں کہا گیا کہ سفیر انسانیت باچاخان بابا نے 1920میں اپنے آبائی گاؤں سے آزاد مدرسہ سکول کے نام سے افغان علاقوں میں سکولوں کے قیام کا آغاز کیا۔کچھ ہی عرصے میں سکولوں کا یہ نیٹ ورک سامراج کے زیرِ تسلط افغان صوبے میں پھیلا دیا گیا جہاں ان سکولوں کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق 134تک پہنچ گئی تھی جن کی تعداد اس وقت کے سرکاری سکولوں سے بھی زیادہ تھی۔ باچا خان کی روشن خیالی کی راہ میں انگریز اور اس کے حواری دیوار کھڑی نہ کرتے تو آج یہ خطہ علم کا مرکز ہوتا۔اور انگریز استعمار کے خلاف پشتون عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے ساتھ لوگوں کو رفاہِ عامہ کے کام پر لگایا۔ اپنے علاقے کے خان ہونے کے باوجود انہوں نے ہاتھ میں جھاڑو پکڑی اور دوسروں کو بھی صفائی کی ترغیب دی جبکہ ولی خان بابا باچا خان کے افکار کا ایک عملی نمونہ اور مثالی شخصیت ہیں۔ان عظیم ہستیوں کے افکار آج بھی ہمارے لے مشعل راہ ہیں۔اپنے اکابرین کو یاد کرنا اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام کارکن ہرنائی جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے۔
تازہ ترین