کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آج بارہ بجے کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کریں گی، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنی موجودہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور بلوچستان اسمبلی میںپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے ہمراہ آج صبح بارہ بجے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کریں گی ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر پریس کلب رضاءالرحمن ، پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار سمیت سینئر صحافیوں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کریں گی ۔