• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیور پول میں یوم قائداعظم کی تقریب 2فروری کو منعقد ہوگی

لیورپول(پ ر )گزشتہ کئی دہائیوں سے مانچسٹر اور شمالی انگلستان کے دوسرے شہروں میں حلقہ ارباب ذوق برطانیہ کے زیراہتمام بانئی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی یاد میں سالانہ یوم قائداعظم ؒ کا انعقاد با قا عدگی سے ہوتا رہا ہے ۔ اس سال یہ تقریب 2فروری کو لیورپول شہر میں حلقہ ارباب ذوق اور مقامی پاکستان ایسوایشن کے باہمی اشتراک سےمنعقد ہوگی ۔جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک کے بعد پاکستانی اوربرٹش قومی ترانوں کے ساتھ ہوگا، اس موقعہ پر حلقہ ارباب ذوق کے ڈپٹی چیرپرسن ڈاکٹر طاہر جاوید بٹ سپانامہ پیش کریں گے۔ جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں محمد ارشد، موجودہ صدر چوہدری سرفراز علی ایم بی ای اور حلقہ ارباب ذوق کے چیرپرسن محمد انور خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ عدنان ریاض سورایا ، محمدانور اور مہمان شعرائے کرام بابائے قوم کو منظوم خراج عقیدت پیش کریںگے ۔آخر میں پاکستان ایسوایشن کے نائب صدر خواجہ مینر احمددعائیہ کلمات کے ساتھ تمام سامعین کا شکریہ ادا کریں گے۔ یوم قائداعظمؒ کی نظامت کے فرائض حلقہ ارباب ذوق کی جنرل سیکرٹری روبینہ خان سر انجام دیں گی۔
تازہ ترین