• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پالیسیوں کے خلاف25 جنوری کو ریلیاںنکالی جائیں گی

واشنگٹن(اے پی پی) امن کارکنان امریکہ کے کئی شہروں اور دنیا بھر میں امریکہ کی جارحانہ خارجہ پالیسی کے خلاف 25 جنوری کو ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سپوتنک نیوز کے مطابق یونائیٹڈ نیشنل اینٹی وار کولیشن (یواین اے سی ) کے کوآرڈینیٹر جو لومبارڈو نے خبر دی کہ امریکہ کی جارحانہ خارجہ پالیسی کے خلاف مقامی امن کارکنوں کے گروپ کے ساتھ امریکہ کے کئی شہروں، اور کینیڈا کے آٹھ شہروں کے علاوہ 11 دیگر ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ لومبارڈو کا کہنا ہے انہیں مظاہرے کی اجازت نہیں دی گئی ہے مگر پھر بھی وہ تمام مقامات میں مظاہرے کریں گے۔اس اقدام کو مغربی ایشیا میں پہلے سے کشیدہ صورت حال کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔جہاں عراق میں ایران کے اعلیٰ کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں موت کے بعد سے کشیدگی میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔
تازہ ترین