• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرسودہ نظام میں اصلاحات لانا آسان نہیں، 15 ماہ بہت مشکل رہے، عمران خان

فرسودہ نظام میں اصلاحات لانا آسان نہیں، 15 ماہ بہت مشکل رہے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرسودہ نظام میں اصلاحات لانا آسان نہیں ہوتا، گزشتہ 15 ماہ کے دوران زندگی بہت زیادہ مشکل گزری ہے۔

عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان اس وقت سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں موجود ہیں جہاں وہ فورم سے خطاب کے ساتھ ساتھ سائیڈ لائن ملاقاتیں اور تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔

ڈیووس میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے فرسودہ نظام میں اصلاحات لانا آسان نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ کرپٹ عناصر کا محاسبہ کیا جو اب جیل میں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کا چیلنج کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنا ہے جو ہر روز نئی افواہ پھیلاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مشکل حالات میں آگے بڑھنے کا تجربہ نہ ہوتا تو شاید وہ بھی ہمت ہار دیتے۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ان کی زندگی کے گزشتہ15  ماہ بہت زیادہ مشکل گزرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی بہتری اور کاروبار کے لیے حکومت نے روڈ میپ دیا ہے۔

تازہ ترین