• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں پہلی بار خاتون ملکی صدر منتخب کر لی گئیں

ایتھنز (این این آئی)یونانی پارلیمان نے ایک سینئر خاتون جج کاٹیرینا ساکیلاروپولو کو بہت بڑی اکثریت سے نئی ملکی صدر منتخب کر لیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یونان میں کسی خاتون کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔ تریسٹھ سالہ ساکیلاروپولو ہائی کورٹ کی جج رہ چکی ہیں۔ 300 رکنی پارلیمان میں 261 ارکان نے ان کے حق میں اور 33 نے ان کے خلاف ووٹ دیے۔ پانچ سال کے لیے ملکی صدر منتخب ہونے والی ساکیلاروپولو تحفظ ماحول کے لیے قانون سازی کے حوالے سے بہت سرگرم رہی ہیں۔

تازہ ترین