• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد کے تنازع سے متعلق مقدمے میں راضی نامہ،ملزمان نے مدعی کو حصہ دیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں جائیداد کے تنازع سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ملزمان محمدعلی انصاری اور کاشف انصاری پیش ہوئے۔ مدعی یاسین انصاری نے موقف اختیار کیا کہ ان کے بھائی مکان میں حصہ نہیں دے رہے ہیں۔ فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے پر ملزمان نے مدعی کو اس کا حصہ دیدیا۔ ملزمان کی طرف سے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی تاج محمد انصاری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
تازہ ترین