• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی قدر میں کمی، کرایوں میں اضافہ، حج پیکج میں ایک لاکھ15 ہزار روپے اضافے کی تجویز

اسلام آباد (جنگ نیوز) روپے کی قدر میں کمی اور ایئرلائنز کے کرایوں میں اضافے کے سبب وزارت مذہبی امور نے حج پیکج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کی تجویز دے دی۔

سیکرٹری وزارت مذہبی امور مشتاق بھرانہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج جارہے ہیں، حج پیکیج میں اس سال ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

اس سال نارتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 50 ہزار تک ہوگا جب کہ ساوتھ ریجن کا پیکج 5 لاکھ 45 ہزار ہوگیا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری نے پوچھا کہ آپ کہتے ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

اس لیے پیکج بڑھا ہے، اس پر سیکرٹری نے بتایا کہ گزشتہ سال حاجیوں سے 4 لاکھ 33 ہزار تک لیے اور جو پیسے بچ گئے، ہر حاجی کو واپس کیے گئے، حجاج کو تقریبا 5 ارب روپے واپس کیے گئے، ایک شرح کے مطابق 37 ہزار روپے فی حاجی واپس کئے اور کچھ کو 60 ہزار تک بھی واپس کئے گئے۔

سیکرٹری مذہبی امور نے مزید بتایا کہ اس سال روپے کی قدر میں گراوٹ اور ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے حج پیکچ میں اضافہ کرنا پڑا۔

تازہ ترین