اسلام آباد (بلال عباسی) ملک کے 3 صوبوں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کےگٹر پولیو وائرس سے پاک نکلے۔
پنجاب،سندھ،بلوچستان کے11 سیوریج پوائنٹس کامعائنہ کیا گیا، ذرائع وزارت قومی صحت کاکہنا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے گٹروں کے پانی کے معائنوں کے بعد وہاں سے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے11سیوریج پوائنٹس کا معائنہ کیاگیا جہاں پر پولیو وائرس پایا گیا، پنجاب، سندھ، بلوچستان کے گٹروں کے پانی میں ٹائپ ون پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے سیوریج کے پانی میں اس قسم کے کوئی اثرات سامنے نہیں آئے۔
ذرائع وزارت قومی صحت کے مطابق کہ سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد اور پنجاب میں لاہور جبکہ بلوچستان کے شہر پشین کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔