• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سیہون میں خاتون سے زیادتی، جج کی حفاظتی ضمانت منظور

سیہون میں خاتون سے زیادتی، جج کی حفاظتی ضمانت منظور 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےسیہون میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نامز د جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کی ایک لاکھ روپے کے عوض 10 روز تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے حکم دیاہےکہ فوری طورپر متعلقہ کورٹ میں پیش ہوکرتفتیش میں شامل ہوجائیں۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو نےاپنے وکیل شاہد سومرو کے توسط سے حفاظتی ضمانت کےلیے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ ان کے موکل پر لگایاگیا الزام بے بنیاد ،جھوٹا اور من گھڑت ہے ۔

تازہ ترین