• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کے گھر 600آٹے کے تھیلے بجھوائے ،ایک انہوں نے خریدا،چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری کے گھر ٹرک کے ذریعے آٹے کے 600 تھیلے بھیجے جن میں 35 تھیلے فروخت ہوئے ایک تھیلا عظمی بخاری نے بھی خریدا، باقی تھیلے ماڈل ٹائون کی آبادیوں میں بیچ دئیے گئے، تمام تھیلے790روپے کے سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت ہوئے ، عظمی بخاری کی خواہش کا احترام کر تے ہوئے تھیلے بھجوائے تھے،لاہور میں کسی جگہ آٹے کا بحران نہیں ، چینی کی قلت بھی نہیں، کسی جگہ آٹے کے ضرورت ہو تو ہیلپ لائن نمبر پر کال کر سکتے ہیں ۔
تازہ ترین