لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں آٹے کی چکیوں پر 45 روپے فی کلو آٹا فروخت کے بعد تحصیل سٹی میں بھی چکیاں کھلنا شروع ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سٹی میں پکی ٹھٹی، ڈولہنوال، نواں کوٹ اور جھگیاں کے علاقے میں آٹا کی چکیوں پر 45 روپے فی کلو آٹا کی فروخت جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ خود ساختہ ریٹ پر آٹے کی قطعی فروخت نہیں ہونے دیں گے۔