• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن کا عمل بہتر انداز میں انجام دیا جارہا ہے:ڈی جی سوشل ویلفیئر

املتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب ڈاکٹر عائشہ سعید نے کہا ہے کہ بچوں کی ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن کا عمل بہتر انداز میں انجام دیا جارہا ہے جوکہ تمام اداروں کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،بچوں کی پیدائش کے اندراج کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک طریقے سے اپنا کردار ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے بچوں کی پیدائش کا اندراج کراسکیں،وہ ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن سسٹم کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ بہتر منصوبہ بندی کے لئے درست اعدادوشمار کا ہونا ضروری ہے اور اس حوالے سے بچوں کی برتھ رجسٹریشن کا عمل نہایت مفید ہےنیا ایپ کرکے والدین اپنے بچوں کی برتھ رجسٹریشن گھر بیٹھے خود کرواسکتے ہیں ، انہوں نے ضلع ملتان میں ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن کے اہداف کے حصول میں محکمہ لوکل گورنمنٹ،محکمہ سوشل ویلفیئر، یونیسف اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہا،انہوں نے سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ ملتان کا دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر دائریکٹر سوشل ویلفیئر کو ڈویژنل ڈائریکٹر رائے اختر اظہر،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد یونس نے بریفنگ دی ، ڈاکٹر عائشہ سعید نے سوشل ویلفیئر آفس میں 12بچوں میں اونٹ ریس کے متاثرہ (کیمل جوکی ریس ) کے 72ہزار فی بچہ چیک تقسیم کئے ، ڈائریکٹر جنرل نے صنعت زار ، دارالامان اور دادرسی سنٹرز کا بھی دورہ کیا اور ملازمین کے تحفظات دور کرتے ہوئے28جنوری کو ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین