• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم جار ی

املتان (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی حادثات کی روک تھام کے سلسلےمیں ا ٓگاہی مہم جار ی ہے، اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ نے گورنمنٹ کمپری ہینسوسکول میں طلباء کے لئے ٹریفک قوانین و سیفٹی اصولوں بارے لیکچر کا انعقاد کیا،انچارج ایجوکیشن یونٹ شاہد جاوید مئیو انسپکٹر نے طلباء کو لیکچردیا، طلباء کو روڈ سیفٹی قوانین کی آگاہی دی گئی، طلباء کو بتایا گیاکہ موٹر سائیکل پر2 سے زیادہ افراد کی سواری اور موٹر سائیکل کی ساخت میں تبدیلی خلاف قانون ہے،کم عمر ڈرائیونگ، تیز رفتاری ، ون ویلنگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا گیا، طلبا میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔
تازہ ترین