• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد کےوارنٹ گرفتاری

ملتان( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر2 سب انسپکٹروں سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے سب انسپکٹرز راقب عثمان، ارسلان عارف، ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد، کانسٹیبلوں جاوید ، شاہد ظفر اور تصور کو گرفتار کرکے 8 فروری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے ایف آئی اے کیس میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر2 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ ایف آئی اے کے مقدمہ سرکار بنام جاوید میں ملزمان خلیل اور جاوید کو گرفتار کرکے 12 فروری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے بجلی چوری کے ملزم فیاض احمد خان کی عبوری ضمانت 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے تھانہ مخدوم رشید پولیس سے 29 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت نے چوری کے 2 ملزمان عمر فاروق اور ادریس کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے تھانہ دہلی گیٹ پولیس سے 29 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب کے ملزم شہزاد کو جرم ثابت ہونے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیا ہے ، ایڈیشنل سیشن عدالت نے شہری کے مکان پر قبضےاور ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے 24 جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں چوک شاہ عباس کے رہائشیوں محمد اظہر اور محمد افضل نے ملزمان نسرین ، دانش اور رافع وغیرہ کیخلاف درخواست دائر کی تھی، فاضل عدالت نے کاروبار کے لئے دی گئی رقم منافع سمیت واپس کرنے کے باوجود شہری کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے 24 جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے،عدالت میں بلال چوک کے رہائشی محمد ایوب نے محمد افضل اور محمد اکمل کیخلاف درخواست دائر کی تھی،فاضل عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او قطب پور سے 29 جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے،عدالت میں شبانہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی۔
تازہ ترین