• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کمرے سے ہزاروں کی چوری

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ یونیورسٹی ٹائون پولیس نے ہسپتال کے کمرے سے پستول اور نقدی چوری کرنے والے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں تعینات نعیم اللہ ولد شیراز گل نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ گھر گیا تھا اس دوران کسی نے اس کے کمرے سے پستول اور 15ہزارروپے چوری کر لئے جس پر پولیس نے دریافت شروع کی اس دوران پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی تومعلوم ہوا کہ کمرے سے چوری ہسپتال کے ملازم بلال نے کی ہے جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین