• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیر بلدیات پراجیکٹس میں غیر مقامی افراد کی بھرتی مسترد

پشاور (لیڈی رپورٹر)فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے قبائلی اضلاع میں یو این ڈی پی سفیر بلدیات پراجیکٹس میں غیر قانونی و غیر مقامی افراد کی بھرتی کو مسترد کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یو این ڈی پی کے سفیر بلدیات پراجیکٹ میں غیر مقامی افراد کے خلاف ایکشن لینے اور قبائلی ضم شدہ اضلاع کے طلباء کیلئے تعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ سمیت اسکالر شپ بحال کیجائے بصورت دیگر ایک ہفتہ کے اندر اندر احتجاجی مظاہروں کیساتھ ساتھ عدالتوں سے رجوع کرینگے ۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر جاسم آفریدی جنرل سیکرٹری زاہد شاہ اورکزئی مرکزی ترجمان محمد اکبر باجوڑی سمیت دیگر ممبران نے کہا کہ قبائل کیسا تھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کریں گے قبائلی علاقوں میں ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگار ہیں دوسری طرف حکومت ہمارے علاقوں میں غیر مقا می افراد بھرتی کر رہی ہےہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ دس سال تک تمام تعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ اور سکالرشپ بحال رہے گا لیکن اب حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔
تازہ ترین