آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر22؍ جمادی الثانی 1441ھ 17؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خواتین کے حقوق پر مختصر ویڈیوگرافی کے مقابلہ کا اعلان

پشاور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان غربت مٹائو فنڈ (پی پی اے ایف) نے صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے موضوع پر ملک بھر کی جامعات کے طالب علموں کے لئے مختصر ویڈیوگرافی کے مقابلے کا اعلان کر دیا جس میں حصہ لینے والے طالب علموں کو ایک منٹ کے مختصر دورانیہ کی ویڈیو تیار کرنی ہوگی۔ اول انعام پانے والے کو 50 ہزار روپے ، فرسٹ رنرز اپ کو 25 ہزار روپے جبکہ سیکنڈ رنرز اپ کو 10ہزار روپے انعام دیا جائے گا، مقابلہ میں پاکستان کی تمام جامعات کے طالب علم حصہ لے سکیں گے۔ مقابلے کا نام پی پی اے ایف ون منٹ ویڈیو مقابلہ 2020 (1MVC-2020) ہے جس کا مقصد سال 2030 تک تمام خواتین و لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کی عالمی مہم میں یونیورسٹی کے طالب علموں کو شامل کرنا ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) 5میں واضح کیا گیا ہے ۔ موصول ہونے والی ویڈیوز کا تعلق خواتین کے عالمی دن 2020 کے موضوع بعنوان (I am Generation Equality: Realizing Womenʼs Rights)کے گرد ہونا چاہیئے۔خواہشمند طلبہ کو ویڈیوز 16 فروری کی رات 12 بجے تک جمع کرانے کا کہا گیا ہے جس کے بعد موصول ہونے والی ویڈیوز قبول نہیں کی جائیں گی، خصوصی جیوری تین بہترین ویڈیوز کا انتخاب کرے گی۔ مقابلے کے نتائج کا اعلان 28 فروری 2020 کو کیا جائے گا۔ جیتنے والے طالب علموں کو اسلام آباد میں منعقد ہونے

والی پی پی اے ایف کی امت الرقیب ایوارڈ کی سالانہ تقریب میں یوارڈز دیئے جائیں گے۔

پشاور سے مزید