• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے، بھارتی میڈیا

پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے، بھارتی میڈیا


بھارتی میڈیا نے بھی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانےکا امکان ظاہر کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دینے کا 75فیصد امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی لابنگ اور نجی کنسلٹنٹ کی مدد کے باعث پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکن ہےکہ 16 فروری کو ہونے والی پلینری میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں ہونے والے اجلاس میں چین نے 39 ممالک کے گروپ کو بتایا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی میں موثر کوششیں کر رہا ہے۔

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے اور وائٹ لسٹ میں آنے کے لیے 39 ووٹوں میں سے 12 ووٹ درکارہیں۔

تازہ ترین