کوئٹہ ( آن لائن ) انتظامیہ نے نانبائیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، نان بائیوں کو کم وزن کی روٹی پرانے نرخوں پر فروخت کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور تندور ایسوسی ایشن بلوچستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ،جس کے بعد 25 جنوری کی اعلان کردہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ،تندور ایسوسی ایشن بلوچستان کے سر براہ نعیم خلجی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں طے پایا ہے کہ نان بائی پیڑے کا وزن 310 گرام سے کم کرکے260 گرام کریں گے اور اس سے تیار کردہ روٹی کو 20 روپے میں فروخت کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح 620 گرام کے آٹے سے تیار کی جانے والی روٹی اب 520 گرام کے پیڑے سے تیار کی جائے گی اور اس کی قیمت 40 روپے ہوگی۔