آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر22؍ جمادی الثانی 1441ھ 17؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چین ، کرونا سے متاثرہ ایک ہزار مریضوں کے علاج کیلئے 6دن میں اسپتال تعمیر ہوگا

کراچی( نیوزڈیسک) چینی شہر ووہان میں جان لیوا کرونا وائرس کے پیش نظر ایک ہزار مریضوں کے علاج کیلئے 6دن میں اسپتال کی تعمیر کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مرضوں کےعلاج کیلئے کیڈیان ضلع میں مذکورہ اسپتال کی تعمیر پر مامور سیکڑوں ورکرز کومعمول سے 3گنا زائد تنخواہ دی جارہی ہے،مذکورہ اسپتال کیلئے 25ہزار اسکوائر میٹر زمین مختص کی گئی ہے،جمعے تک چین میں 892 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 26اموات کی بھی اطلاعات ہیں۔علاوہ ازیں امریکا، جاپان، جنوبی کوریا، ویتنام اور تھائی لینڈ نے بھی کیسز کی تصدیق کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید