• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل رجسٹریشن کیلئے فراہم کردہ کوڈ7دن کیلئے کارآمد ہو گا ،پی ٹی اے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پی ٹی اے نے صارفین کو موبائل ڈیوائس رجسٹریشن ایپلیکیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام اپلیکیشنز، پے منٹ سلپ آئیڈینٹیفکیشن (پی ایس آئی ڈی ) کا کارآمدی پیریڈ سات دن ہے ،یعنی موبائل کی رجسٹریشن کیلئے فراہم کردہ کوڈ سات دن کیلئے کارآمد ہو گا ،اس دوران درخواست دہندہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) قابل اطلاق ٹیکس اور ڈیوٹیز ادا کر سکتاہے، سات دن کے اندر عدم ادائیگی کی صورت میں اپلیکیشن/ پی ایس آئی ڈی خود بخود سسٹم سے حذف ، ختم ہو جائے گی اور حذف شدہ پی ایس آئی ڈ ی پر مقامی بینکوں، ای پے منٹس اور آن لائن بینکنگ سسٹم میں ادائیگی ممکن نہیں ہو گی،ایسی اپلیکشینز/ پی ایس آئی ڈی کے حذف ہونے کی صورت میں صارف ڈیوائس رجسٹریشن کیلئے نئی پی ایس آئی ڈی کے حصول کیلئے دوبارہ درخواست دے سکتا ہے، پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایاتھا، قواعد کے مطابق ا یسی تمام موبائل ڈیوا ئسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے، واضح رہے کہ صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کیلئے تین مختلف طریقے متعارف کروائے ہیں جن مین ویب سائٹ(https://dirbs.pta.gov.pk/drs) ، *8484# ڈائل کرنے اور پاکستا ن بھر میں موبائل آپریٹرز، فرنچائزز/ سروس سینٹرز شامل ہیں۔
تازہ ترین