• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی کوٹہ پر پولیس میں بھرتی نہ کرنے کیخلاف مسیحی شہری کا عدلیہ سے رجوع

اسلام آباد (خبر نگار) اقلیتی کوٹہ پر پولیس میں بھرتی نہ کرنے کے خلاف مسیحی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ مسیحی درخواست گزار آصف محمود نے ہارون رشید ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، آئی جی پولیس اسلام آباد اور اسسٹنٹ آئی جی پولیس کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی بھرتی میں اقلیتی کوٹہ پر درخواست دی مگر 18 نشستوں پر اقلیتی کوٹہ کے باوجود تمام مسلمان امیدوار بھرتی کر لئے گئے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اشتہار میں واضح طور پر پانچ فیصد اقلیتی کوٹے کا ذکر کیا گیا تھا ، تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو میں کوالیفائی کیا مگر اقلیتی کوٹہ پر ملازمت نہیں دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اقلیتی کوٹے پر کسی اور کو بھرتی نہیں کیا جا سکتا، والد نے آئی جی اسلام آباد کو اقلیتی کوٹے کی تناظر میں درخواست دی لیکن نظر انداز کردی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس بھرتیوں کے پہلے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین