• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ضلع کے ایک ہزار پرائمری سکولوں میں ڈبل شفٹ کی منظوری

 راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے راولپنڈی ضلع کے 1000سے زائد پرائمری سکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے ‘سیکنڈ شفٹ کے لئے اساتذہ ‘نان ٹیچنگ سٹاف بھی الگ ہوگا ‘شہباز شریف نے تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ کا ہدف دیا ہے۔ اس سلسلےمیں جمعرات کو  ایم این اے ملک ابرار احمد ‘ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہوالحق کی زیر صدارت پرائمری سکولوں میں ڈبل شفٹ کا جائزہ اجلاس  ہوا  ۔قاضی ظہور الحق نے اجلاس کو بتا یا کہ ملک ابرار احمد نے وزیرا علی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو تجاویز بھجوائی تھیں کہ راولپنڈی ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور انرولمنٹ زیادہ سے زیادہ کرنے کے وزیر اعلی پنجاب کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ضروری ہے کہ راولپنڈی ضلع بھر کے تمام ہائر ‘سکینڈری ‘مڈل اور پرائمری سکولوں میں ڈبل شفٹ کا اجراء کیا جائے ‘وزیراعلی  نے پہلے مرحلے میں راولپنڈی بھر کے تمام پرائمری سکولوں میں ڈبل شفٹ کے اجراء کی منظوری دیدی ہے۔
تازہ ترین