• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، متعددافراد زیر حراست

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزمیں متعددافرادکو حراست میں لے لیاگیا۔راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے جمعرات کی رات تھانہ نصیرآباد،تھانہ گنج منڈی،تھانہ ویسٹریج اورتھانہ  صادق آبادکے علاقوں میں سرچ آپریشن کئے اس دوران پولیس کے ساتھ قانون نافذکرنے والے دیگراداروں کے اہلکاروں نے بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیا ۔تھانہ گنج منڈی کے علاقہ موہن پورہ  اورملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیاگیا تھانہ نصیرآبادکے علاقہ  نیوچاکرہ  ملحقہ  علاقوں تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں کچاسٹاپ اورملحقہ علاقوں میں ہونے والے  سرچ آپریشنزمیں پولیس نے بڑی تعدادمیں مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر اپنے اپنے تھانوں میں منتقل کیا جہاں رات گئے ان سے پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔
تازہ ترین