• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کوارٹروں کی مرمت پر ایک کروڑ20لاکھ خرچ ہونگے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن کے خستہ حال کوارٹروں کی مرمت پر رواں مالی سال کے دوران ایک کروڑ20لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے،اس ضمن میں ریلوے انتظامیہ ملتان نےسروے کرکے کلاس فوراورتھری کے45 کوارٹروں کوشارٹ لسٹ کرلیا ہے جن پررواں مالی سال کے دران یہ رقم خرچ کی جائے،17اضلاع پرمشتمل ملتان ریلوے ڈویژن میں گزشتہ 5برسوں کے دوران 912کوارٹروں کی مرمت کی گئی تاہم اب بھیریلوے کوارٹروں کی بڑی تعداد کیحالت بہت ہی خستہ ہے ،جس سے ان میں رہائش پذیر ملازمین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں،اس ضمن میں ڈویژنل ایگزیکٹوانجینئرریلوے ملتان عابدرزاق کاکہناہے کہ ملتان ڈویژن پاکستا ن ریلوے کاسب سےبڑا ڈویژن ہے جس میں موجودسرکاری رہائشگاہوں کی مرمت کے لئے اے بی اورسی کیٹگری بنائی گئی ہے،میرٹ لسٹ کے مطابق ہرسال مرمت کے نام پرمختص فنڈزکواستعمال کیاجارہاہے۔رواں سال مختص ایک کروڑ20لاکھ روپے کے فنڈزسے 45کوارٹروں کی مرمت کے بعدمرمت کئے گئے کوارٹرو ں کی تعداد960کے قریب ہوجائے گی، کوارٹروں کی مرمت کے موقع پررہائش پذیرملازمین کی طرف سے نشاندہی کی گئی تمام ٹوٹ پھوٹ کی مکمل مرمت کی جاتی ہے۔
تازہ ترین