ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر ملک آصف رفیق رجوانہ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ، حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل2019 کی رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن بڑھنے کے بعد عمران نیازی کا پول مزید کھل گیا ہے ، نوجوان ملک و قوم اور ہماری پارٹی کا سرمایہ ہیں اور آپ جیسے نوجوانوں پر ہمیں ناز ہے دوران ملاقات ملک آصف رفیق رجوانہ اور دیگر نوجوانوں کی خدمات کو سراہا اور مسلم لیگ نون ملتان کے پارٹی ورکرز کی قربانیوں کو بھی سراہا۔