• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا کیخلاف شعور اجاگرنہ ہونا بدقسمتی ہوگی،صاحبزادہ حلیم

پشاور (نیوزڈیسک) فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا کے علاج سے زیادہ اس موروثی مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پرتوجہ کی ضرورت ہے اگرعوام میں شعور اجاگر نہ ہوا تو معصوم بچے زندگی کیلئے ترستے اور سسکتے رہیںگے اور یہ ہماری بڑئی بدقسمتی ہوگی، فرنٹیئرفاؤنڈیشن پشاور،کوہاٹ اور سوات سنٹرزمیں وقتاًفوقتاًتقاریب کاانعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ تاکہ عوام کو موروثی امراض کے حوالے سے آگاہ کیاجاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئرفاؤنڈیشن پشاور سنٹر میں تھیلی سیمیا کی آگاہی کے حوالے سے تھیلی سیمیامیں مبتلا بچوں کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ تھیلی سیمیا کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ تھیلی سیمیا کاشکار خاندانوں میں کزن میرجزہیں،تھیلی سیمیا میں مبتلا افراد کی خاندانوں میں شادی سے قبل تھیلی سیمیا کا ٹیسٹ انتہائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ نسل کو تھیلی سیمیا سے پاک معاشرہ دینے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیںاورہماری حتیٰ الوسع کوشش ہے کہ تھیلی سیمیا کیخلاف زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیاجائے تاکہ بیماری کی بڑھتی ہوئی شرح پرقابوپایا جاسکے۔
تازہ ترین