• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ نیشنل میڈیا پالیسی لے کر آ رہے ہیں: فردوس عاشق

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ نیشنل میڈیا پالیسی لے کر آ رہے ہیں ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سینئر صحافی حنیف خالد کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا پالیسی ہر صحافی کے لیے سود مند ہوگی، جو لوگ قلم کی طاقت سے معاشرے کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ ہمیشہ آباد رہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حنیف خالد کے قلم کی کاٹ تلوار سے کم نہیں ہے، توقع کرتے ہیں کہ صحافی اپنے قلم سے سچ لکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صحافی برادری کو طاقت ور بنانے کے لیے کوشاں ہیں،حکومت ایسا روڈ میپ تشکیل دے رہی ہے جس میں صحافت طاقتور ہوگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صحافت کی وجہ سے عوام میں شعور آیا ہے، میڈیا کا کردار تنقید کرنا ہے، مگر ملک کے مفاد کا پہلو بھی مدِنظر رکھا جائے۔

حنیف خالد کی کتاب کی تقریبِ رونمائی سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین