• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا بحران: ترجمان پنجاب حکومت وزیراعظم کو بھجوائی گئی رپورٹ سے لاعلم

آٹا بحران: ترجمان پنجاب حکومت وزیراعظم کو بھجوائی گئی رپورٹ سے لاعلم


پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ آٹا بحران پر وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی رپورٹ سے لاعلم نکلیں۔

ذرائع ابلاغ میں گردش کرتی خبروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو آٹا اور گندم کے بحران سے متعلق رپورٹ ارسال کی گئی تھی۔

تاہم اب حکومت پنجاب کی ترجمان مسر جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ انہیں وزیراعظم کو آٹا بحران پر بھجوائی گئی رپورٹ کا علم نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رپورٹ سامنے آنے پر اس کے بارے میں موقف دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ بحران باقاعدہ منصوبہ بندی سے پیدا کیا گیا ہے اور اس میں بعض سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات ملوث ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر تک گندم 1550 روپے فی من تھی جسے منصوبہ بندی سے 1950 روپے تک پہنچایا گیا، دو ماہ قبل مارکیٹ میں گندم وافر تھی لیکن دسمبر میں غائب ہونے لگی۔

تازہ ترین