• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقصد کی سچائی اور مسلسل محنت کامیابی کے مسلمہ اصول ہیں، ایئر چیف

مقصد کی سچائی اور مسلسل محنت کامیابی کے مسلمہ اصول ہیں، ایئر چیف


پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ مقصد کی سچائی اور مسلسل محنت ہی کامیابی کے مسلمہ اصول ہیں۔

یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے راشد آباد میں قائم سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول کے15 ویں یوم تاسیس کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

مقصد کی سچائی اور مسلسل محنت کامیابی کے مسلمہ اصول ہیں، ایئر چیف
مہمان خصوصی نے بہترین کار کردگی کا مظا ہرہ کرنے والے ہاؤسسز اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

ائیرچیف نے اولڈ سرگودھینز کی اپنی درسگاہ، پی اے ایف کالج، سرگودھا سے برسوں پہلے حاصل کردہ علم، مہارت اور صلاحیت قوم کو واپس لٹانے کی کاوش کی تعریف کی۔

ائیر چیف نے اسکول انتظامیہ کی نوجوان طلباء کی بہترین شخصیت سازی کے عمل کی تعریف کی جو کہ اساتذہ کی دیکھ بھال، پیار اور رہنمائی کا بین ثبوت ہے۔

انہوں نے اسکول انتظامیہ کے مستحق طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے شاندار اقدام کو بھی سراہا۔

مقصد کی سچائی اور مسلسل محنت کامیابی کے مسلمہ اصول ہیں، ایئر چیف
ایئر چیف سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول کے15ویں یوم تاسیس پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے۔

تعمیر ملت میں اساتذہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو یہ بھاری ذمہ داری سونپی جاتی ہے کہ وہ نوجوان ذہنوں کو قومی خدمت کے لیے تیار کریں۔

قبل ازیں ائیرکموڈورر (ریٹائرڈ) نیئر قیوم خواجہ، پرنسپل سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول، راشد آباد نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہاؤسسز اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

اس سال کا چیمپئن ہاؤس بننے پر شہباز ہاؤس نے فالکن ٹرافی حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر اسکول کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹ اور پی ٹی شو پیش کیا۔

تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، اساتذہ، بیوروکریٹس اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔

تازہ ترین