• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے ڈیووس کے دورے میں 68 ہزار ڈالر خرچ کیے، فیاض الحسن

وزیر اعظم نے ڈیوس کے دورے میں 68 ہزار ڈالر خرچ کیے ، فیاض الحسن





وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے دورہ ڈیووس کے دوران کتنے ڈالر خرچ کیے، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈیووس دورے پر صرف 68 ہزار ڈالرخرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے وزرائے اعظم نے ڈیوس کے دورے میں عمران خان سے زیادہ ڈالر خرچ کیے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماضی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیووس دورے پر 5 لاکھ 61 ہزار ڈالرز خرچ کیے، جبکہ نواز شریف نے ڈیووس دورے پر 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ کیے تھے۔

تازہ ترین