• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اولڈہم(پ ر) سواد اعظم اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلی مولانا قاری عبدالرشید نے کہا ہے کہ ماسٹر محمد صدیق حضروی مرحوم اپنے کام کے پردے میں تاقیامت زندہ رہیں گے۔وہ صوم و صلوت کے پابند اور ایک باشرع انسان تھے۔ انکی زندگی توحید و سنت کی اشاعت میں بسر ہوئی وہ اپنے موقف توحید بیان کرنے میں کسی بھی قسم کی لچک دکھانے یا نرمی کرنے کے ہرگز روا دار نہ تھے۔ نوجوان اسلامی اسکالر مفتی محمد ادریس نے کہاکہ ماسٹر محمد صدیق حضروی ہمارے گاؤں بہبودی کے سکول میں پڑھاتے تھے۔جب وہ پڑھانے تشریف لاتے تو اپنے ذمہ کا سبق پڑھانے کے بعد دینی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے قرآن مجید کی آیات پڑھ پڑھ کر شرک و بدعت کا رد کرتے تھے۔ پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہاکہ ماسٹر محمد صدیق حضروی کی موت سے ہر توحیدی کی آنکھیں اشکبار ہیں۔ حضرو،چھچھ صحیح معنوں میں ایک غیور و غنی اور ولی اللہ سے محروم ہوگیا ہے۔ سلسلہ توحیدیہ کے بزرگوں شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان رحمتہ اللہ علیہ اور پیر سید عنایت اللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی طرح شرک و بدعت کے خلاف ننگی تلوار تھے ۔ حق تعالی ان کے سیئات سے درگزر فرماکر ان کو اپنی آغوش رحمت میں خاص جگہ عطا فرمائے۔ 
تازہ ترین