• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت رواں سال کے آخر تک ختم ہو جائیگی، منظور وسان

خیرپور(بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے کہاہے کہ سال 2020عام انتخابات کا سال ہے عمران خان کی حکومت رواں سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں حکومت بنائےگی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنیں گے وہ وسان ہاؤس خیرپو رمیں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ منظور حسین وسان نے کہاکہ عمران حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔نئے انتخابات اسی سال میں ہوں گے پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہاکہ عمران حکومت آتے ہی عوام مشکلات کا شکار ہو گئے۔ مہنگائی، غربت بڑھ گئی ، سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں ۔

تازہ ترین