• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی علاقے کے مسائل کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کر ینگے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا کہ حیدرآباد کے صنعتی علاقے کے مسائل کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے‘ حیدرآباد میں پہلے ہی روزگار کے مواقع نہیں اوپر سے حکومتی پالیسیوں نے صنعتی علاقے میں تباہی مچائی ہوئی ہے‘ تیزی سے ملیں‘ کارخانے اور فیکٹریاں بند ہورہی ہیں جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے‘ وہ سائٹ ایریا ایسوسی ایشن حیدرآباد کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ وفد نے انہیں صنعتی علاقے میں انفراسٹرکچر کی زبوں حالی اور بجلی‘ گیس‘ پانی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عبدالجبار خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں روٹی‘ کپڑا اور مکان اولین ترجیح ہے‘ یہی وجہ ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی برسراقتدار آتی ہے تو روزگار کے مواقع پیدا کئے جاتے ہیں‘ صنعتکاروں‘ تاجروں کو سہو لتیں فراہم کی جاتی ہیں کہ وہ بہتر سے بہتر پیداوار کرکے غریب عوام اور خاص طورپر نوجوانوں کو روزگار فراہم کر سکیں ۔ لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی حکومت جو صرف انتقامی کارروائی پر یقین رکھتی ہے کہ آنے کے بعد صنعتکار‘ تاجر اور ملازمت پیشہ طبقہ پریشان ہے‘ لوگ اپنا کاروبار بند کررہے ہیں جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین