• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شعیب اور حفیظ کی واپسی درست ثابت، سرفراز احمد بھی پی ایس ایل سے کم بیک کرسکتے ہیں، بابراعظم

سرفراز احمد بھی پی ایس ایل سے کم بیک کرسکتے ہیں، بابراعظم


کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا ۔ سابق کپتان سرفراز احمد بھی پی ایس ایل میں اچھا کھیل پیش کرکے ٹیم میں کم بیک کرسکتے ہیں۔کوشش کریں گے کہ آخری میچ جیت کر نمبرایک پوزیشن برقرار رکھیں۔ شعیب ملک نے پہلے میچ میں زبردست کارکردگی دکھائی ۔ اب محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، بطور کپتان پہلی سیریز میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، اس جیت کی پاکستان کو بہت ضرورت تھی۔ہفتے کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ پیر کو بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ تبدیلی کرنی ہے یا نہیں۔میں نارمل کھیلا لیکن کریڈٹ محمد حفیظ کو دوں گا۔مجھ پر کوئی دبائو نہیں ہے لڑکے اچھا کھیل رہے ہیں۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک بطور سینئر کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں جس سے ہم سب کے اعتماد میں اصافہ ہوا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بہترین پر فارم کرنے کی خوشی ہے، کوشش کریں گے کہ تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے نمبر ون پوزیشن برقرار رکھیں۔ بابر اعظم نے واضح کیا کہ ورلڈکپ سے پہلے ابھی پی ایس ایل فائیو میں پرفارمنس پر سب کی نظر ہوگی، پی ایس ایل کے بعد ہم بہترین ٹیم بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں نوجوان بولروں کی عمدہ کارکردگی حوصلہ افزا ہے، پہلے میچ کی نسبت دوسرے میچ میں پچ بہت اچھی کھیلی۔ پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کا افسوس رہا تاہم دوسرے میچ ایک اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہا۔

تازہ ترین