کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرلز نیٹ بال ٹور نامنٹ کے فائنلز مکمل ہوگئے ،انڈر 19 فائنل میں ایلیٹ نیٹ بال کلب نے سٹی اسکول پی اے ایف کو مات دی ، انڈر 17 فائنل حبیب گرلز اسکول نےانڈر 15 فائنل کراچی گرامر اسکول نےجیتا۔ نائلہ درانی نے انعامات تقسیم کئے ۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کر دیے گئے۔
یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے کہا ہے کہ غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے ہولناک واقعات کو اب ضرور رکنا چاہیے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہیے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث برطانیہ میں رواں برس موسمِ گرما میں آنے والی گرمی کی لہروں کے سبب کم از کم 1 ہزار 147 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے۔ سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر عبدالغنی بٹ کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین تھے۔
بعد ازاں شاہی محل میں ظہرانہ اور شاہی کلیکشن کی نمائش دکھائی گئی، جبکہ صدر اور خاتونِ اول نے ملکہ الزبتھ دوم کی قبر پر گلاب بھی چڑھائے۔
سیالکوٹ میں پنچایت نے چوری کے کیس کے مدعیان کو قبر میں کھڑا کر کے ان سے حلف لیا۔
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں اس سال ماں بننے کی افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس حوالے سے ان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں ماں بننے کا خواب دیکھتی ہوں۔
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کےدرمیان جوہری ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سدرہ امین کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر سووینیر پیش کردیا گیا۔
تیلگو اور تامل فلموں کی سابق اداکارہ اور سری دیوی کی بھانجی مہیشوری کا کہنا ہے کہ وہ تامل اداکار اجیت کمار کو بہت پسند کرتی تھیں لیکن انکا دل اس وقت ٹوٹا جب اجیت کمار نے انھیں بہن کہدیا۔
سعودی عرب کے دورے پر آج پہنچنے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عارضۂ قلب میں مبتلا ہو گئے۔
اینڈی پائی کرافٹ نے بھارت اور پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
ٹی 20 ایشیا کپ 2025ء کے 10 ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو147 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔