لاہور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ حکومت میں بیٹھے شوگراورآٹامافیانے چند دنوں میں عوام کی جیبوں سے اربوں روپے لوٹ لئے ہیں۔ حکومت خودکہتی ہے کہ آٹے کی قلت اور قیمت میں اضافہ منصوعی ہے تو پھر اب تک ذمہ داروں کا تعین کیوں نہیں کیا گیا۔ ابھی تک عدالتوں کی طرف سے شوگر، لینڈ اور ڈرگ مافیا کے خلاف کوئی سوموٹو ایکشن نہیں لیا گیا۔