• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں ، گلوکار رفاقت ”ایک دِن جیو کے ساتھ“، ”خبرناک“ میں اپوزیشن کو ڈسکاؤنٹ

کراچی (جنگ نیوز) معروف گلوکار استاد رفاقت علی خان نے کہا ہے کہ آج کے دور میں تعلیم کے بغیر گانا نہیں گایا جاسکتا۔ چچا سلامت علی خان کی جانب سے 100روپے بطور انعام ملنا میرا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے استاد رفاقت علی خان کا کہنا تھا کہ برصغیر کی سب سے بڑی گلوکارہ لتا منگیشکر میرے چچا استاد سلامت علی خان کو بہت پسند کرتی تھیں اور اُن سے شادی بھی کرنا چاہتی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں موسیقی کے پروگرام کے دوران ایک خاتون نے فرط جذبات سے مجھے گلے لگا لیا تھا۔ پروگرام کے دوران سینئر اداکار سہیل احمد کا کہنا تھا کہ استاد رفاقت علی خان دوستی کے دستر خوان پر ایک سوئٹ ڈش کی مانند ہے۔ بھارتی گلوکار دلیر مہدی کا کہنا تھا کہ ہم ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس بار رفاقت علی خان صاحب کو اپنے پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔ اُن کے علاوہ فلمسازمہیش بھٹ،موسیقارراجیش روشن اوراداکارہ ریماکے استاد رفاقت علی خان کے حوالے سے دیئے گئے ویڈیو پیغامات بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ (ڈمی ) شاہد خاقان عباسی ڈاکٹر زرقا اور فیصل حیات جبوانہ ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں دکھایا جائے گا کہ (ڈمی) خاقان عباسی کو کس طرح جاتی امرا کے خواب آنے لگے ہیں۔ دوستی ہو تو بھیڑیئے جیسی، ریمانڈ سے ڈیمانڈ تک، اے سی چلا کر ٹھنڈا ٹارچر ، فیصل واوڈا کا رخت سفر، حکومتی بیوٹی پارلر سے اپوزیشن کو ڈسکاؤنٹ آفر اور بزدار کو ویلکم کرنے والے کون؟ یہ تمام موضوعات ”خبرناک“ کا لطف دوبالا کریں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین